لاہور کے ضمنی الیکشن میں حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار ٹکٹ حاصل نہ کر سکے

March 28, 2024


لاہور کے ضمنی انتخابات میں حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

حمزہ شہباز نے اپنے خالی کیے جانے والے حلقے پی پی 147 میں کبیر تاج اور ماجد ظہور کا نام دیا تھا، تاہم اس حلقے سے شاہدرہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک ریاض ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کی جانب سے خالی کیے جانے والے حلقے پی پی 164 میں حمزہ شہباز اپنے قابل اعتماد ساتھی عمران گورایہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے مگر اس حلقے سے ایم این اے ملک مبشر کے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 پر علیم خان کی خالی کردہ نشست پر آئی پی پی کے شعیب صدیقی الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن نے یہاں کسی کو ٹکٹ نہیں دیا۔

اس حلقے سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری شہباز بھی میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے کیوں کہ شعیب صدیقی کی دہری شہریت ہے اور ان کا کیس ٹریبونل میں ہے۔