اسرائیلی بمباری و میزائل حملے، کمانڈر سمیت 6 عسکریت پسند شہید ہوگئے، حزب اللّٰہ

March 29, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

لبنان کی عسکریت پسند مزاحمتی ملیشیا حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے ٹاؤن بازوریہ پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر علی نعیم شہید ہوگئے۔

بیروت سے میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے علی نعیم کی چلتی گاڑی کو القدس ہائی وے پر میزائل سے نشانہ بنایا۔

حزب اللّٰہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ایک اور فضائی حملے میں 5 دیگر عسکریت پسند شہید ہوگئے۔