سبزیاں اور پھل مہنگے فروخت ،گرانفروشی کی شکایت پر دکانداروں کی بدتمیزی

April 15, 2024

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کےاتوار بازار عید تعطیلات کی وجہ سے بند رہے، جس پر دکانداروں نے سبزیاں اور پھل نہ صرف مقررہ قیمتوں سے کئی گنا مہنگے فروخت کئے بلکہ گرانفروشی کا ذکر کرنے والوں سے بدتمیزی بھی اپنا حق سمجھا۔ آلو 74 روپے، پیاز 294 روپے، زندہ مرغی 570 روپے کلو اور انڈے 270روپے درجن فروخت ہوتے رہے۔مارکٹ کمیٹی نرخوں کے مطابق پیاز 294، ادرک 720کلو ، لسہن چائنا 670کی 720,ٹماٹر 280روپے,سبز توری 180،کریلا 280 روپے،سبز مرچ 176, شلجم 80روپے مولی 45, پھول گوبھی بند گوبھی 120 اور مٹر 200 کلو فروخت کیا جاتا رہا۔ا ے سی سٹی نے ستارہ مارکیٹ کے دورہ کے دوران قیمتوں کی فہرست آویزاں نہ کرنے اور ٹماٹر زائد قیمت پر فروخت کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔