اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر بمباری، مسجد شہید، رہائشی عمارت کو نقصان

April 15, 2024

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزیں کیمپ پر پھر بم باری کی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں نصیرات پناہ گزیں کیمپ میں واقع مسجد شہید ہو گئی۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بم باری سے مذکورہ مسجد کی عمارت مکمل زمین بوس ہو گئی۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بم باری کے باعث ایک رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔