شاہ رخ خان کے دل پر کس اداکار کا راج ہے؟

April 16, 2024

--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے کنگ ہر دلعزیز سُپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے اس فنکار کا نام بتا دیا جو ان کے دل پر راج کرتا ہے، جن کہ وہ خود مداح ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ ترین اداکار قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔

حال ہی می پنجابی سپر اسٹار کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے مدمقابل حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

گزشتہ دنوں فلم کی تشہیر کے لیے فلم کی مرکزی کاسٹ دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور فلم ساز امتیاز علی نے بھارتی ٹی وی شو’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی۔

دوران پروگرام امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے انہیں کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی سب سے اچھا اداکار ہے تو وہ اپنے دلجیت پاجی ہیں۔

فلم ساز کے انکشاف پر دلجیت دوسانجھ حیران ہوگئے جبکہ پرینیتی چوپڑا نے اس تبصرے کی تحسین کی۔

امتیاز علی کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ اگر دلجیت دوسانجھ اس فلم کے لئے حامی نہ بھرتے تو یہ فلم نہیں بن سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ’امر سنگھ چمکیلا‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے اور یہ پنجاب کے ایک سپر اسٹار گلوکار ’امر سنگھ چمکیلا‘ کی زندگی پر مبنی ہے جسے 27 برس کی عمر میں قتل کردیا گیا تھا۔