عامر خان نے مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کی ویڈیو جعلی قرار دیدی

April 16, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے جعلی ویڈیو کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے اور کہا انہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران کبھی کسی سیاسی جماعت کی توثیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے ایک ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے جس میں انہیں ایک سیاسی جماعت کو پروموٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

عامر خان نے اس معاملے کی متعدد حکام کو اطلاع دینے کے علاہ ممبئی پولیس کی سائبر کرائم سیل کے پاس مقدمہ بھی فائل کیا ہے جبکہ انہوں نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جعلی ویڈیو کے خلاف ایکشن لیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کبھی بھی کسی جماعت کی توثیق نہیں کی۔

اس حوالے سے منگل کو انکے آفیشل ترجمان نے کہا کہ ہم حال ہی میں جاری اس ویڈیو جس میں الزام عائد کیا گیا کہ عامر خان ایک مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عامر خان اسکی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ویڈیو جعلی اور مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔