• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین ملک کی بیٹی والد کیخلاف کیریئر بنانے کی خواہشمند، برطانوی گلوکار کا دلچسپ انکشاف

برطانیہ کے معروف گلوکار زین ملک نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پانچ سالہ بیٹی خائی انکی طرح نہیں بلکہ کورین پاپ اسٹار بننے کی خواہشمند ہے۔ 

پوڈکاسٹ کال ہر ڈیڈی میں بات کرتے ہوئے سابق ون ڈائریکشن سنگر نے بیٹی کی موسیقی میں دلچسپی کے بارے میں بتایا۔

زین کا کہنا تھا کہ "وہ یقیناً کے-پاپ اسٹار بننا چاہتی ہے۔ وہ کے-پاپ کی بہت بڑی مداح ہے۔"

زین نے بیٹی کے شوق پر فخر کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی موسیقی کی دنیا کے چیلنجز کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ خائی اس صنعت سے دور رہے تاکہ اسے اس کام کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے باوجود زین نے واضح کیا کہ اگر بیٹی کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں جانا خوشی دیتا ہے تو وہ اس کے خوابوں کی حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بس اس کا ساتھ دینا ہوگا اور والدین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے درمیان توازن پر زور دیا۔

واضح رہے کہ خائی زین ملک اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ سپر ماڈل جی جی حدید کی بیٹی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید