• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈاسنز کریک‘ کے اسٹار جیمز وین ڈر بیک 48 برس کی عمر میں چل بسے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

1990 کی دہائی کے مشہور زمانہ ٹین ڈرامہ سیریز ’ڈاسنز کریک‘ کے اسٹار جیمز وین ڈر بیک 48 برس کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسے۔ یہ خبر ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر دی۔

جیمز وین ڈر بیک کی اہلیہ کمبرلی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وین ڈر بیک آج دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے اپنے آخری ایام ہمت، ایمان اور وقار کے ساتھ گزارے۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں کے تاثرات

مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر وین ڈر بیک کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اداکارہ سارہ مشیل گیلر نے لکھا، ’اگرچہ جیمز کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی، لیکن یہ ناصرف آپ کے خاندان بلکہ دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔‘

خاندان کے لیے امداد

ان کی بیوہ اور چھ بچوں کی مدد کے لیے گو فنڈ می پر 5 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے جو لانچ کے ایک گھنٹے کے اندر ہی 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع کر چکی تھی۔

کینسر کی جدوجہد

2024 میں وین ڈر بیک نے بتایا تھا کہ انہیں کولوریکٹل کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو ایک معمولی کولونوسکوپی کے دوران سامنے آیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ "میں اب تک اس سے خود ہی نمٹ رہا تھا، علاج کروا رہا تھا اور اپنی صحت پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہا تھا۔"

انہوں نے اپنی بیماری کے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور آخر تک اس جدوجہد کو جاری رکھا۔

فنی سفر

کنیکٹیکٹ میں پیدا ہونے والے وین ڈر بیک نے 1990 کی دہائی میں ڈاسن لیری کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ یہ کردار انہوں نے میشل ولیمز، جوشوا جیکسن اور کیٹی ہومز کے ساتھ ادا کیا۔ سیریز ایک نوجوان فلم ساز اور اس کے دوستوں کے درمیان محبت کے مثلث پر مبنی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید