زیادہ کرایہ وصولی کیخلاف کارروائیاں، تفصیلات جاری

April 17, 2024

پشاور(وقائع نگار)پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے مانیٹرنگ اور شکایات ازالہ کمیٹی تشکیل دی جو کہ عید کے موقع پر خیبرپختونخوا کے تمام ڈویژنوں میں بس سٹینڈز میں مسافر گاڑیوں کی دستیابی اور حکومتی نوٹیفائیڈ ریٹس پر عملدرآمد کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران پر مشتمل تھی۔اس کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ویٹس سٹاف، موٹر وہیکل ایگزا مینر سٹاف اور ٹریفک پولیس پر مشتمل مختلف ٹیمیں بھی تعینات کیں۔اس موقع پر ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ ارسلان یونس نے بتایا کہ اس کاروائیوں میں ٹیموں نے صوبے کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کیںاس ضمن میں 10660مسافر گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ صوبہ بھر میں472مسافر اڈوں کی دورے کئے گئے۔736302روپے اضافی کرایہ کی مد میں مسافروں کو واپس کئے گئے۔مجموعی طور پر 6592گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور 2295814جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس بار محکمہ ٹرانسپورٹ نے نہ صرف حکومت کے مقرر کردہ کرایہ پر عمل درآمد کیا بلکہ اڈوں پر مسافر گاڑیوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا۔