فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخوا کی انسداد سمگلنگ کی کاروائیاں

April 17, 2024

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخوا نے چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور سوات میں منشیات، کرنسی اور غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں کامیاب کاروائیاں کیں۔ ان میں اشیاء خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل ہے۔ اس کیساتھ 42میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیاء بشمول سیگریٹ، پان،چھالیا اور غیرملکی ادویات ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیر نگرانی نذرآتش کی گئیں۔ ایف سی نارتھ نے افغانستان غیرقانونی سمگل ہونیوالا چھ کلوگرام سونا اور بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی بھی ضبط کی۔ انسداد منشیات کی کارروائیوں میں 5100کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر کے قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کی گئی۔