علی رحمٰن خان نے ہالی ووڈ اداکار رائن گوزلنگ سے موازنے پر کیا کہا؟

April 17, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے ہالی ووڈ اداکار رائن گوزلنگ سے موازنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اس شو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ’کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ آپ کی شکلرائن گوزلنگ سے بہت ملتی ہے، کیا کبھی کسی نےآپ سے ایسا کہا؟

علی رحمٰن خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’نہیں، مجھے یہ آج پہلی بار آپ نے بتایا ہے کہ میری شکلرائن گوزلنگ سے ملتی ہے لیکن اگر کسی کو ایسا لگتا ہے تو یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کیونکہرائن گوزلنگ بہت کامیاب اداکار ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی کبھی یہ بات نوٹ نہیں کی اور آج سے پہلے مجھے کبھی کسی نے ایسا کہا بھی نہیں۔

علی رحمٰن خان نے مزید کہا کہ رائن گوزلنگ میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں اور مجھے بہت خوشی ہوگی اگر مجھے ان سے ملنے کا موقع ملے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ سنجیدہ کردار بڑے اچھے انداز میں ادا کرتے ہیں۔