دبئی ایئرپورٹ آنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

April 17, 2024

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی گئی۔

دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن بحالی میں غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں اور فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا۔

حکام نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹس آپریشن کی مکمل بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے آج رات 12 بجے تک اپنے چیک ان کاؤئنٹر بند کردیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے باعث آپریشنل چیلنجز درپیش ہیں۔