لندن میں نوازشریف کے سابق محافظ پر خاتون کے اوپر تھوکنے کی فرد جرم عائد

April 17, 2024


لندن میں نواز شریف کے سابق محافظ پر خاتون کے اوپر تھوکنے کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے، فرید نموچی نے ستمبر 2023 میں خاتون پر تھوکا تھا۔

کراؤن پراسیکیوشن کے مطابق فرید نیموچی پر خاتون پنزائی چیمہ کی شکایت پر ’کامن اسالٹ‘ کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فرید نیموچی نے ویسٹ منسٹر کورٹ میں خود کو بےقصور قرار دیتے ہوئے الزام کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نواز شریف کے سابق محافظ کے وکیل معین خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا، عدالت کو باور کروائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔