طلاق کے بعد ثانیہ کی کپل شرما کے شو میں شرکت، تصویر سامنے آگئی

April 17, 2024

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کپل شرما شو میں بطور مہمان شریک ہوگئیں۔

شو کی ریکارڈنگ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جو ثانیہ مرزا نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں ثانیہ مرزا سرخ لباس پہنے ہوئے ہیں۔

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے مختصر کمنٹ یوں تحریر کیا حال ہی کی زندگی۔