عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

April 18, 2024

سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

اسلام آباد سے جاری مسلم لیگ ن کے مراسلے کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو مراسلہ بھجوا دیا۔

جس کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کر دیا ہے۔