سرگودھا میں نامعلوم افراد نے قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکال لیں

April 20, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سرگودھا میں تھانہ لکسیاں کے قریب قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق موضع سیوڑ میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی کی گئی، گروہ نے کمسن بچوں سمیت بڑوں کی قبریں کھودیں۔

علاقہ مکین کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکال کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔