محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان، ذرائع

April 20, 2024

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔