دھاندلی زدہ حکومت کے وزراء نے ملک سیاست کی نذر کردیا، مزمل اسلم

April 21, 2024

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کے وزرا نے ملک سیاست کی نذر کردیا۔

پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی نے وزیراعلیٰ سے بجلی چوری روکنے کےلیے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے ان کے افسران، زیراثر ادارہ اور وزارت پیسکو میں چوری خود کروارہی ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بوسیدہ نظام ترسیلات کا پس منظر بھی صرف سیاست سے زیادہ کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسکو اور ٹیسکو کی ریکوری کوئٹہ، سکھر اور حیدر آباد سے کہیں بہتر ہے، مجال ہے کہ مراد علی شاہ، بگٹی اور بلاول کو خط لکھ کر ٹائم مانگا گیا ہو۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اصل میں وفاق سے خیبر پختونخوا نے پیسے مانگنے، جس پر پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔