انفرا اسٹرکچر کو سپورٹ اور ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کو وقت پر مکمل کیا جائے، میئر گریٹر مانچسٹر

April 24, 2024

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ مستقبل کیلئے بولٹن میں روایتی ریٹل جگہوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن سینٹر میں بولٹن کونسل کے لیڈر کونسلر نک پیل اور حکمران لیبر گروپ کے بہت سے دیگر کونسلرز کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم کے دوران قصبے کی تخلیق نو میں مدد کے لیے ایک بڑے منصوبے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اینڈی برنہم نے کہا کہ پروجیکٹ کے ایک حصہ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کو بہتر وقت میں مکمل کیا جائے اور انفراسٹرکچر کو سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بولٹن کیلئے ریٹیل اسپیس کی ضرورت نہیں ہوگی جیسا کہ روایتی طور پرایسا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مستقبل قریب میں ریٹیل سپیسیز، جگہوں کی ضرورت اس طرح نہیں دیکھ رہے ہیں جس طرح کے یہ ماضی میں تھا۔ انہوں نے کہا بولٹن شمال مغرب میں ہر ایک کیلئے ایک بڑا ریٹیل سینٹر تھالیکن جیسا کہ ریٹیل بدل گیا ہے، بولٹن کو خالی یونٹس کے ساتھ ایک بڑا چیلنج درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں سے کچھ خالی ریٹیل جگہوں کو دوبارہ تعمیر کرنے یا مزید رہائشی ترقی کے ساتھ لے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کے اہم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ان کاروباروں کی مدد کیلئے قدم بڑھاتا ہے جو بارو کیلئے نئے کاروبار، بازار ریستوراں اور دیگر چیزیں لاتا ہے جو رات کے وقت کی معیشت کو تشکیل دیتے ہیں۔" پروجیکٹ، جسے میئرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کہا جاتا ہے، اب بھی بولٹن کونسل کو ماسٹر پلان اور جگہ کی شکل کا فیصلہ کرتے ہوئے دیکھنا پڑے گا لیکن پیچھے بیٹھ کر اس ماسٹر پلان کو حقیقت بنانے کیلئے اضافی وسائل کے ساتھ اس کی حمایت کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جس چیز کو دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ پیش رفت ایک ساتھ آنا شروع ہو رہی ہے کیونکہ میئر ڈویلپمنٹ کارپوریشن یہی کرتی ہے۔ "اگر مانچسٹر کی اسٹاک پورٹ سٹی کو دیکھیں جہاں ہم نے یہ کیا ہے، تو آپ کے پاس نیا انفراسٹرکچر ہے جیسے کہ ہمارے یہاں سائیکلنگ لین ہے اور یہ شہر کے اندر زون بناتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ وہ اپنی کامیابی کی صورت میں بولٹن پر بھرپور توجہ دیں گے کیونکہ یہاں ان کی بچپن کی یادیں جڑی ہوئی ہیں انہوں نے اپنے بچپن کے حوالے سے کہا کہ سچ پوچھیں تو 70کی دہائی میں جب میں جوان تھا تو ہم لوگ اپنے نانا دادا کے ہمراہ لیور پول یا مانچسٹر کی بجاے بولٹن آتے تھے اس وقت یہ بہت بڑا مرکز تھا کیونکہ بولٹن برطانیہ کا سب سے بڑا ٹاون ہے اور اس وقت لوگوں کو یہاں وہ ہر چیز میسر تھی جیسا کہ شاپنگ سنٹر سینما تھیٹر کلب پب بلکہ تمام تر کاروباری مراکز یہاں موجود تھے جن چیزوں کیلئے لوگ دوسرے شہروں میں جانا پسند کرتے تھے مگر حکومتی مجبوریوں سے کچھ چیزیں تھوڑی سی بدل گیی ہیں مگر انہوں نے وعدہ کیا کہ بولٹن کو ایک بار پھر نئے سرے سے اٹھایا جاے گا اور اسٹاک پورٹ ماڈل کی طرح یہاں بھی ایک نئی مہیرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن قائم کی جاے گی اور شہر کو بہتر بنایا جاے گا جس سے لوگوں کو زندگی گزارنے کے بہتر مواقع میسر ہوں گے۔