16ریل کمپنیوں کے ڈرائیور بینک ہالی ڈے ویک سے ہڑتال شروع کریں گے

April 24, 2024

لندن(پی اے)16ریل کمپنیوں کے ڈرائیور تنخواہوں کے دیرینہ تنازعہ حل کرانے کیلئے مئی میں بینک ہالی ڈے ویک سے ہڑتال شروع کریں گے،Aslef یونین کے ارکان6مئی سے مختلف آپریٹرز اور اوورٹائم کی بندش کے خلاف 7, 8اور 9 مئی سے 6روزہ ہڑتال کریں گے ،یونین کا کہناہے کہ ان کی ایک سال سے زیادہ عرصے سے آجروں یا حکومت سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی انھوں نے الزام لگایا کہ وزرا اس کم وبیش 2سالہ تنازعہ کو حل کرانے کی کوشش نہیں کررہے ہیں ۔پروگرام کے مطابق c2c گریٹر اینگلیا ،جی ٹی آر گریٹ ناردرن ٹیمز لنک ، ساؤتھ ایسٹرن ، سدرن ، گیٹ وک ایکسپریش اور ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے ڈرائیور 7مئی کو ہڑتال کریں گے۔ ایوانتی ویسٹ کوسٹ ،چلٹرن ریلویز ،کراس کاؤنٹی ،ایسٹ مڈ لینڈز ریلوے، گریٹر ویسٹرن ریلوے ،ویسٹ مڈ لینڈزٹرینوں کے ڈرائیور 8مئی کو ہڑتال کریں گے۔ LNER، ناردرن ٹرینز اور ٹرانس Pennine ایکسپریس کے اسلیف کے رکن کے ڈرائیور 9مئی کو ہڑتال کریں گے۔ اسلیف کاکہناہے کہ2019کے بعد ٹرین ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں گزشتہ 5 سال سے اضافہ نہیں کیا گیاہے ،یونین کا کہناہے کہ ان کے ارکان نے فروری میں بھاری اکثریت سے ہڑتال کرنے کے حق میں ووٹ دیاتھاجس کے بعد اس نے ٹرین چلانے والی کمپنیوں سے کہاتھا کہ وہ مذاکرات شروع کریں ،یونین کے جنرل سیکریٹری مک وہیلن کا کہنا ہے کہ ایک سال ہوگیا ہے جب ہم نے ٹرین کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کئے تھے اور ان کی ناقابل قبول آفر رد کردی تھی ،اور خود کمپنیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے یہ آفر اسی لئے کی تھی تاکہ اسے مسترد کردیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر ڈرائیور یہ سمجھتے کہ کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی آفر قابل قبول ہے تو وہ ہڑتال کرنے کیلئے ووٹ نہ دیتے ۔ ریل ڈلیوری گروپ کے ایک ترجمان کا کہناہے کہ اسلیف کی قیادت کی جانب سے ہڑتال کے غیر ضروری اعلان سے ایک دفعہ پھر مسافروں اور تاجروں کو تکلیف ہوگی اور ریلوے کو ایک ایسے وقت دوبارہ نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔