فلسطینی حامی مظاہرہ کے دوران پولیس کے یہودی سے سلوک پر سوناک حیرت زدہ

April 24, 2024

لندن (پی اے) ایک یہودی شخص کے ساتھ پولیس کے سلوک پر وزیراعظم حیران رہ گئے۔ ڈاوننگ اسٹریٹ کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ لندن میں فلسطینی حامی مظاہرے کے دوران پولیس نے ایک یہودی شخص کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا، اس سے رشی سوناک حیرت زدہ تھے۔میٹ نے جمعہ کو اس وقت دو بار معافی مانگی جب ایک افسر نے یہود دشمنی کے خلاف مہم (سی اے اے) کے باس گیڈون فالٹر کو کھلے عام یہودی قرار دیا۔ 13 اپریل کو مسٹر فالٹر کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی اور پولیس نے بتایا کہ ان کی موجودگی امن کی خلاف ورزی کا باعث بن رہی ہے۔ گیڈون فالٹر نے میٹ کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ میٹ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر میٹ ٹوئسٹ نے مسٹر فالٹر کو خط لکھا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ان سے معافی مانگنے کے لئے ایک نجی ملاقات کی پیشکش کریں اور اس بات پر تبادلہ خیال کریں کہ لندن کے یہودیوں کو محفوظ محسوس کرنے کے لئے میٹ مزید کیا کر سکتا ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ وزیراعظم نے جو کچھ ہوا، اس کی اصل فوٹیج دیکھی تھی اور ایک افسر کی طرف سےمسٹر فالٹر کو کھلے عام یہودی کہنے پر سب کی طرح حیران رہ گئے تھے۔ وزیراعظم میٹ کمشنر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دیکھیں کہ یہ کیسے ہوا اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا کرنا چاہئے کہ افسران لندن میں یہودی کمیونٹیز کو محفوظ محسوس کرنے کے لئے مزید کام کریںاور صادق خان میٹ کا احتساب کرنےکے لئے اپنا کام کریں۔ لندن کے میئر مسٹر خان نے پیر کو میٹ کمشنر سر مارک رولی سے ملاقات کیاورکمیونٹی تعلقات پر بات چیت کیلیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہیں کمشنر پر مکمل اعتماد ہے۔ نئی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جو اسکائی نیوز نے ریکارڈ کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر فالٹر پولیس افسر کو بتا رہے ہیں کہ وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ افسر مسٹر فالٹر کو کہتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر مارچ کے وسط میں چل رہے تھے اور دوسروں کی مخالفت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ افسر نے مہم کے سربراہ سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ چیزوں کو آزمانے اور مخالفت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسٹر فالٹر نے پھر جواب دیا نہیں، میں فرش کے ساتھ چلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسٹر فالٹر نے اس تجربے کو خوفناک قرار دیا اورکہا کہ انہیں یہ محسوس کرایا گیا کہ یہودی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ ایک مجرم جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ سی اے اے کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ میٹ پولیس کمشنر سر مارک رولی قانون شکن ہجوم کو مطمئن کرنے کے لئے یہودی برادری سمیت لندن کے قانون پسندوں کے حقوق کو کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں سر مارک رولی کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ ہمیں ایک نئے کمشنر کی ضرورت ہے جو سمجھے کہ پولیسنگ کا کردار قانون کو نافذ کرنا ہے اور اگر قانون یہ کہتا ہے کہ لندن والے جہاں چاہیں آزادانہ طور پر جا سکتے ہیں، جب تک کہ وہ قانون کی پاسداری کر رہے ہوں، تو ان کے پاس یہی آپشن ہےلیکن میٹ پولیس کے سابق چیف سپرنٹنڈنٹ ڈل بابو نے پیر کو بی بی سی بریک فاسٹ کو بتایا کہ اسکائی نیوز کی طرف سے شائع ہونے والے واقعے کے 13 منٹ کے کلپ میں مسٹر فالٹر کی رپورٹ سے بالکل مختلف تصادم دکھایا گیا ہے۔ مسٹر بابو نے کہا کہ افسر کا کھلم کھلا یہودی تبصرہ قابل قبول نہیں ہےلیکن اس نے مزید کہاجو کچھ مسٹر فالٹر کرتے ہوئے دیکھےجا سکتے ہیں، وہ مارچ کے خلاف جانے کی کوشش کرنا، افسران کو پیچھے سے دھکیلنے کی کوشش کرنا ہےاور میرے خیال میں 13 منٹ تک افسران نے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اتوار کی شام کو ایک تازہ ترین بیان میںمیٹ نے کہا کہ وہ لندن کے یہودیوں کو اس شہر میں محفوظ محسوس کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ فورس نے کہا کہ اس نے لندن کی یہودی برادریوں کے سینئر نمائندوں، میئر کے دفتر پولیس اور جرائم کے عہدیداروں اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین کو آپریشنل منصوبہ بندی کی مشق میں مدعو کیا ہے۔ برطانوی یہودیوں کا بورڈ آف ڈپٹی اس ہفتے میٹ کمشنر سے ملاقات کرنے والا ہے، جسے اس نے ہائی پروفائل غلطیوں کی ایک سیریز کے طور پر بیان کیا ہے۔ ایک ترجمان نے کہا کہ میٹ نے مکمل طور پر قابل گریز غلطیاں کی ہیں، جس کا پولیس میں برطانیہ کی یہودی برادری کے پہلے اعلیٰ سطح کے اعتماد پر تباہ کن اثر پڑا ہے۔