نوجوانوں کی اسلامی تربیت کرنا ہوگی، عبدالقدیر اعوان

April 24, 2024

برمنگھم(آصف براہٹلوی ) سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتباع رسولﷺ اور اسلامی تعلیمات اپناتے ہوئے نوجوان نسل کی تربیت کی جائے تو کوئی شک نہیں ان کے عمل و کردار میں اسلامی رنگ چھلکتا نظر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی سالانہ ’’سراجاً منیر‘‘ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک ضمیر اعوان کی نگرانی و صدارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملک سلیم اعوان، نصرت اقبال، محمد مظہر، طاہر احمد، محمد جنید اعوان، عتیق الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ شیخ امیر عبدالقدیر اعوان کی آمد پر انہیں گلدستے پیش کئے گئے۔ آخر میں غزہ ، فلسطین ، کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔