فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی کا36 واں سینڈیکیٹ اجلاس

April 24, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہو ا ۔ پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ کو بہترین استاد اور پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کو صدارتی ایوارڈ پرخراج تحسین پیش کیاگیا ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک کیلئے بائیو میڈیکل سامان کی خریداری اگلے ایک سال کیلئے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی خدمات لینے کی منظوری ، ٹیکس کنسلٹنٹ کی خدمات ،ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرار اکیڈمکس اور اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل کی خدمات لینے گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کو اگلے ایک سال کیلئے جینیٹوریل اور سیکیورٹی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔