جبوتی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے ہلاکتیں 21 ہوگئیں

April 24, 2024

فائل فوٹو۔

افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعات میں سمندر سے مزید لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اہلکار کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار 33 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 23 افراد لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈوبنے والی کشتی میں بچوں سمیت 77 تارکین وطن سوار تھے۔ ہلاک اور بچائے گئے تمام افراد ایتھوپیا کے شہری ہیں۔

جبوتی کے ساحلی علاقے میں کچھ روز پہلے بھی کشتی الٹنے سے 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

روزگار کیلئے ہزاروں افریقی تارکین وطن جبوتی کے راستے سعودی عرب یا دیگر خلیجی ریاستوں کا رخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔