مکانوں کی قیمتوں میں سابقہ ریکارڈ سے صرف 570 پاؤنڈ کی کمی

April 25, 2024

لندن (پی اے) پراپرٹی ویب سائیٹ کے مطابق مکانوں کی قیمتوں میں سابقہ ریکارڈ سے صرف 570پائونڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اطلاعات کے مطابق پراپرٹی کی قیمتوں میں اپریل کے دوران 1.1فیصد یعنی کم وبیش 4,207 پائونڈ کی کمی ہوئی ہے۔ پراپرٹی ویب سائٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا سبب قابل فروخت مکانوں میں اضافہ اور خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ اس کے برعکس مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار بہت سست ہے۔ برطانیہ میں اس وقت مکانوں کی طلب کی جانے والی اوسط قیمت 372,324 پائونڈ ہے۔ اپریل میں مکانوں کی طلب کردہ قیمت 682,661پائونڈ ہوچکی ہے جو کہ مارچ کے مقابلے میں 18,000پائونڈ زیادہ تھی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔ رائٹ موو کا کہنا ہے کہ موجودہ فروخت کی سطح 2019کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مارگیج کی شرح اور مکانوں کی قیمتوں میں 22فیصد اضافے کی وجہ سے خریداروں کی صورت حال بہت زیادہ چیلنجنگ ہے۔ رائٹ موو کے ڈائریکٹر پراپرٹی سائنس کا کہنا ہے کہ متمول خریداروں کی وجہ سے ا س سال مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں میں لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم ایجنٹس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بہت حساس رہے گی اور صورت حال ایسی نہیں ہے کہ جسے بہت اچھا کہا جاسکے، جو لوگ مکان خریدنا چاہتے ہیں، وہ بھی بہت زیادہ خوش فہمی کا شکار نہیں ہیں اور صرف بہتر خریدار کی تلاش میں ہیں۔ بہت سے لوگ موسم گرما اور عام انتخابات سے قبل ہی نئے مکان میں منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فی الوقت پہلی مرتبہ مکان خریدنے کے خواہاں لوگوں اور مالی استحکام کے درمیان کمپرومائز اہم توازن ہے، گزشتہ عشرے کے دوران یہ توازن مالی استحکام کی جانب جھک گیا تھا، جس کی وجہ سے مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا اور بہت سے لوگ مکان کی خریداری سے محروم رہ گئے تھے۔ واضح رہے کہ پراپرٹی کی فعال مارکیٹ کا انحصار پہلی مرتبہ مکان خریدنے والوں پر ہوتا ہے۔