وکٹوریہ اسکوائر پر 17 سالہ لڑکے کو چاقو مارنے کے دوسرے مشتبہ پر فرد جرم عائد

April 25, 2024

لندن ( پی اے ) اپولیس نے دوسرے نوجوان پر قتل کا الزام عائد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کے آغازمیں برمنگھم کے وکٹوریہ اسکوائر میں ایک 17سالہ لڑکے کو چاقو مارنے کے واقعے کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے دوسرے مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد کی ہے۔ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ 16 سالہ نوجوان پر محمد حسام علی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ بدھ کو برمنگھم مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا۔نوجوان کو جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا اور منگل کو فرد جرم عائد کرنے سے قبل وہ پولیس کی ضمانت پر رہا تھا۔ایک دوسرا لڑکا، جس کی عمر 15 سال ہے، حملے کے بعد اس پرقتل کا الزام لگایا گیا تھا اور وہ مقدمے کی سماعت کے انتظار میں زیرحراست ہے۔ اس نے گزشتہ ہفتے عدالتی سماعت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی تھی اور بتایاگیا تھا کہ اسے جولائی میںکوونٹری میںمقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔ چھوٹے مدعا علیہ ن چھرا مارنے کے مقام پر چاقو کے غیرقانونی طور پر رکھنے سے بھی انکار کیا۔ کسی نوجوان کا نام ان کی عمر کی وجہ سے نہیں بتایا جاسکتا۔ محمد 20 جنوری کی سہ پہر 3:30 بجے سے کچھ دیر قبل وکٹوریہ اسکوائر میں شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔