ہالینڈ میں سفیر پاکستان کا ڈی آر یو صنعتی پارک کا دورہ

April 25, 2024

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) ہالینڈ میں سفیرپاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈی آر یو صنعتی پارک (DRU Industrial Park) جو اُلفٹ (ULFT) شہر میں واقع ہے، کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی آر یو صنعتی پارک کے بزنس ڈیولپمنٹ مینجرخراک وانڈروال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آریو صنعتی پارک کو پاکستان کے اداروں سے تعاون کیلئے گفتگو ہوئی اُلفٹ شہر تاریخ میں ولندیزی لوہے کی صنعت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ وقت کی تبدیلی کے ساتھ اب ڈی آر یو صنعتی پارک میں تعلیم، انوویشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کیلئے کام کر رہاہے۔