ورلڈ بینک اور پی آئی ڈی ای کی تقریب کامیابی سے اختتام پذیر

May 04, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر) ورلڈ بینک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کے درمیان مشترکہ تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی، جس میں پاکستان کے اقتصادی مستقبل کی تشکیل میں دلچسپی رکھنے والے مختلف فریقین کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ اجتماع، ملک کے نئے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور اگلے پانچ سالوں میں نافذ العمل ہوگا