شہباز شریف کا ایرانی صدر کو غالب کی غزل کے ساتھ الوداع

April 23, 2024

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے لیے فارسی میں اشعار پڑھے۔

شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں اپنے خطاب کے اختتام پرایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مشہور شاعرمرزا اسداللّٰہ خاں غالب کی فارسی زبان میں لکھی غزل ’زمن گَرَت نہ بُوَد باور انتظار بیا‘ کے یہ اشعار پڑھے:

وداع و وصل جداگانہ لذّتے دارَد
ہزار بار بَرَو، صد ہزار بار بیا

ان اشعار کا مطلب ہے کہ ’ہجر اور وصال دونوں ہی کی اپنی اپنی جداگانہ لذتیں ہیں، لہٰذا تُو اگر جاتا ہے تو ہزار بار جا اور اگر اپنے وصل سے نوازتا ہے تو لاکھ بار آ جا‘۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی گزشتہ روز اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔