مشتاق احمد خلیل صوبائی صدر فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر پختونخوامقرر

April 27, 2024

پشاور(جنگ نیوز) الیکشن کمیشن نے مشتاق احمد خلیل کوبلا مقابلہ صوبائی صدر فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر پختونخوامقرر کر دیا ہے فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر پختونخواکے انتخابات کی قائم کمیٹی کے چیف الیکشن کمشنر مراد حسین ، چیئرمین میا ں محمد اعظم آرائیں، حاجی نیاز احمد ، شوکت علی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشتاق احمد خلیل کو 31دسمبر2024تک بلا مقابلہ صوبائی صدر کے احتیار ات تقویض کردی اس کے ساتھ 4رکنی کابینہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں مشتاق احمد خلیل ، سعید راجہ، حاجی یونس چترالی اور عبد الحفیظ اعوان شامل ہے