مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن نے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی

May 10, 2024

پشاور۰لیڈی رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن پشاور نے سانحہ 9مئی کے حوالے سے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہشتنگری سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جسکی قیادت فیڈریشن کے صوبائی سنئیر نائب صدر مصور شاہ آفریدی نے کی جبکہ ریلی میں طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ 9مئی میں جو ملک کو توڑنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس قوم کے اثاثوں کو برباد کیا گیا ہے یہ غم الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا،چند لوگوں کی شرارت کی وجہ سے ہم اپنے ملک کے امن کو خراب نہیں ہونے دینگے اور اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں رہینگے،