گلبہار جی ٹی وی سی میں ہونےوالا بہار میلہ اور جاب فیئر اختتام پذیر

May 10, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر) گلبہار جی ٹی وی سی میں منعقد ہونےوالا بہار میلہ اور جاب فیئر اختتام پذیر ہو گیا پروگرام کا اہتمام ڈبلیو ایچ ایچ اور ائی ڈی ای اے کے اشتراک نےکیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اکیڈمک صادق اورکزئی اور ایم این اے شاندانہ گلزار تھی اس موقع پر پراجیکٹ مینیجر اسماعیل نے شرکاء کو اسپرنگ فیسٹیول اور جاب فیئر کے مقاصد سے آگاہ کیا۔جبکہصادق اورکزئی نے ٹیوٹا خیبر پختونخوا کی جانب سے طالب علموں کی تقرری اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔۔