امتحانی مرکز میں نگران پیسے لیتاپکڑ اگیا

May 01, 2024

لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول (رتی گن) میں امتحانی امیدواروں سے پیسے لیتا نگران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ نگران طالبعلموں کو پیسے دینے پر مجبور کرتا تھا۔ پرچہ دینے والے امیدوار کی نشان دہی پر نگران سے 5000 روپے بھی برآمد، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نگران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔