چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت، لڑائی کی ویڈیو میں ڈاکٹرز قصوروار

May 22, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)چلڈرن ہسپتال لاہور میں 9سالہ ابوبکر کی ہلاکت پر ڈاکٹروں و لواحقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال اور لواحقین کی جانب سے حملے کے واویلے کا بھانڈا پھوٹ گیا، 20مئی کی ویڈیو میں لڑائی کی شروعات ڈاکٹرز و عملہ کی جانب سے کی گئی ، ڈاکٹر ز نے تھپڑمارے،پھر مقدمہ بھی کروایا پھر بچنے کےلئے سڑکوں پر آگئے ۔واضح رہے کہ پیرکی شب متوفی بچے کے والد اوربھائی کی گرفتاری کے بعد لواحقین نےکئی گھنٹے بچے کی لاش ہسپتال کے صحن میں رکھ کراحتجاج کیا اور فیروزپورروڈ بھی بلاک کیے رکھی دوسری جانب حکومت نے 4رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جو24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔