لاہور ہائیکورٹ بار میں انصاف لائرز فورم کے تحت وکلا کنونشن

May 22, 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر،خصوصی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار میں انصاف لائرز فورم کے تحت وکلا کنونشن ہوا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ہم تحفظ آئین فورم کے تحت فیصل آباد اور کراچی میں جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست دیدی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا چرایا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔مرکزی صدرآئی ایل ایف چوہدری اشتیاق احمد خان ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی ، احمد اویس ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ ادھر تحریک انصاف لاہور کے صدر چوھدری اصغر گجر نے کہا ہےکہ جلدہی لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔