صوبائی سلیکشن بورڈ کااجلاس‘ افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی سفارش

May 04, 2024

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے آفیسرز کو مختلف گریڈ میں ترقی کی سفارش کی گئی اجلاس میں سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل احمد اور بورڈ کے دیگر ارکان موجود تھے اجلاس میں محکمہ زراعت، کالجز، ایکسائز، تعلقات عامہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، لائیو اسٹاک و دیگر محکموں کے آفیسرز کو پی بی 19گریڈ سے 20، 18 سے 19, 17 سے 18گریڈ میں ترقی کی سفارش کی گئی۔