قومی تحریکوں میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے‘ پشتونخوا لائرز فورم

May 18, 2024

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوالائرز فورم کے صدر جہانگیر مندوخیل ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری جبار بادیزئی، عالمگیر اچکزئی ایڈووکیٹ، نعیم خلجی ایڈووکیٹ، طاہر ترین ایڈووکیٹ،وحید افغان ایڈووکیٹ، دریا خان خروٹی ایڈووکیٹ،سلام تورزن افغان ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوالائرز فورم کا اجلاس آج ہفتہ 18مئی کوشام 5بجے کوئٹہ میں ہوگا جس میں گزشتہ ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوالائرز فورم کا آئینی دورانیہ جو کہ ایک سال ہے جس کے مکمل ہونے پرموجودہ کابینہ تحلیل ہوگی اور نئی کابینہ کا جمہوری انداز میں انتخاب عمل میں لایا جائیگا ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوالائرز فورم نے ملک بالخصوص پشتونخوا وطن میں آئین کی بالادستی ، جمہوریت ، قانون کی حکمرانی،سماجی عدل وانصاف کیلئے اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرتے ہوئے ہر پلیٹ فارم پر نہ صرف آواز بلند کی بلکہ سیاسی جمہوری تحریکوں میں بھی شریک رہی ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوالائرز فورم پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پشتونخوا وطن اور ملک میں قومی سیاسی جمہوری تحریکوں میں اپنا مثبت تعمیری کردار اداکرتی رہے گی۔