بی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا

May 18, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نیولی ریگولرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کےزیراہتمام مطالبات کے حق میں جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا گیا ، دھرنے سے انجینئر انیس الرحمٰن ، حاجی عبدالعزیز شاہوانی ، عبدالرزاق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں مستقل کیے جانے کے آرڈر دو سال پہلے ہمیں دیئے گئےتاہم انفرادی آرڈر ابھی تک نہیں دیئے گئے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی بھی کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملازمین گزشتہ نو ماہ سے بی ڈی اے ہیڈ آفس میں احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہیں اگر انفرادی آرڈر جاری اور تنخواہوں کی کٹوتی بند نہ کی گئی تو اگلے سیشن سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔