اسٹیشن ماسٹرز کی پروموشن ‘ تاخیری حربوں پر سمپارس کا اظہار تشویش

May 18, 2024

کوئٹہ(پ ر)سمپارس یونین کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس مرکزی سرپرست راجہ محمد عرفان کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن میں اسٹیشن ماسٹرز اور ٹریفک یارڈ اسٹاف کو درپیش مشکلات کو زیربحث لایا گیا۔ اجلاس میں اسٹیشن ماسٹرز کا دیرینہ مطالبہ اوورٹائم اور بروقت پروموشن میٹنگ کے مباحثے موضوع بحث رہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ مئی میں ہونے والی پروموشنز پر انتظامیہ مختلف حیلے بہانے بنا کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے، لہٰذا اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پیر20مئی کواسٹیشن ماسٹرز جلسے کی صورت میں ڈویژنل آفس آیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔