اساتذہ کی گرفتاری سے انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں‘ ترجمان بیوٹمز

May 04, 2024

کوئٹہ(پ ر)بیوٹمز ترجمان نے گزشتہ روز اساتذہ کی گرفتاری سے متعلق خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اساتذہ کی گرفتاری سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں بلکہ مذکورہ گرفتاریاں پولیس کی تفتیش کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔یونیورسٹی نے کسی ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جنوری میں یونیورسٹی سے ضروری دستاویزات کی چوری کا کیس عدالت میں ہے اور یونیورسٹی احاطے سے کسی ملازم کی گرفتاری نہیں ہوئی۔