محمد صدیق مینگل کے قتل کی مذمت

May 04, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستا ن کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے خضدار بم دھماکے میں پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خضدار پریس کلب کے صدر سمیت ملک میں آزادی صحافت کیلئے قربانی دینے والے تمام بہادر صحافیوں کو سلام پیش کرتی ہے ، حکومت بلوچستان صحافی صدیق مینگل پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے ۔