کوئٹہ میں سالہاسال سے تعینات تھانیدارتبدیل‘نوجوان افسرتعینات

May 05, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں پہلی بار مختلف تھانو ں میں سالہا سال سے تعینات ایس ایچ اوز تبدیل کر کے انہیں پولیس لائن حاضر کرکے اکثر تھانوں میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پولیس میں آنے والے نوجوان افسر تعینات کر دئیے گئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الحئی عامر بلوچ نے چند روز قبل ایس ایچ او تھانہ شالکوٹ عبدالقادر قمبرانی ‘ ایس ایچ او بروری نصیر آباد ‘ ایس ایچ او قائد آباد مٹھا خان ‘ ایس ایچ او سریاب راجہ بازید محمود ایس ایچ او پنچپائی جمیل الرحمن ایس ایچ او پشتون آباد ہدایت اللہ ایس ایچ او نوحصار عبدالولی اچکزئی کو تھانیداری سے ہٹا کر لائن حاضر کرتے ہوئے تعیناتی کے منتظر سب انسپکٹر راشد علی ارشد کو ایس ایچ او پولیس تھانہ شالکوٹ ‘ سب انسپکٹر ندیم خان ایس ایچ او بروری ‘ سب انسپکٹر ثنا بلوچ کو ایس ایچ او قائد آباد ‘ سب انسپکٹر منظور احمد کو پولیس تھانہ سریاب ‘ سب انسپکٹرطفیل سلمان کو ایس ایچ او پنچپائی ‘ سب انسپکٹر دل پذیر احمد کو ایس ایچ او نوحصار اورسب انسپکٹر جمیل احمد کو ایس ایچ او پشتون آباد تعینات کردیاہے۔