قلعہ عبداللّٰہ سے 2080 میٹرک ٹن چرس برآمد

May 05, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اے این ایف ذرائع کے مطابق حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر کوئٹہ سےبھاری مقدار میں منشیات کوریئر کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر اے این ایف کی ٹیم نے کوئٹہ میں کوریئر آفس میں چھاپہ مار کر 3 پارسل سے 1.4 کلو آئس برآمدکرکے قبضے میں لے لی جبکہ قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے مکان سے 2080 میٹرک ٹن چرس برآمدکرلی گئی تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔