خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کی کابینہ میں مزید 9 وزراء اور 2 مشیر شامل کرلئے گئے

May 05, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختوںخوا یوتھ اسمبلی کی کابینہ میں مزید 9 وزراء اور 2مشیر شامل کرلئے گئے ، خیبرپختوںخوا یوتھ اسمبلی کے وزیراعلی ڈاکٹر محمد عاطف کی تجویز پر گورنر خیبرپختوںخوا یوتھ اسمبلی نے کابینہ میں 9 نئے وزراء اور 2 مشیروں کو شامل کرلیا نطوبہ قیصر اور ملک مبشر مشیر جبکہ، عرفان اللہ وزیر کو محکمہ داخلہ،نصراللہ حسرت کو اطلاعات،ایڈوکیٹ رودابہ عیسی خان کو انسانی حقوق، فرخ بشیر کو محکمہ سیاحت، فواد احمد کو اعلی تعلیم ، دانش خان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن ، واجد خان کو بین الصوبائی رابطہ ،محمد راحیل کو سپورٹس اینڈ کلچراور حرانصیر کو لیبر کا قلمدان حوالہ کیاگیاہے ،اسی طرح طوبی قیصر کو ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس جبکہ ملک بشیر کو ہائیر ایجوکیشن کا مشیر مقرر کیاگیا ہے،