متاثرہ فیڈروں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، کیسکو ترجمان

May 06, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتہ 4 مئی کی رات 8 بجے کے قریب 132 کے وی شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر وں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر سے منسلک 11 کے وی داریم ، چشمہ ، جبل نور، دوستین، نوحصار، خروٹ آباد،آئی ٹی یونیورسٹی، کڈنی سینٹر اور ایف سی فیڈروں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق کیسکو کے عملے نے پاور ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ۔ تاہم نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب و تبدیلی میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں ۔