مولانا عبدالحق ہاشمی جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

May 06, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے جماعت سلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کو جماعت اسلامی پاکستان کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے ۔ مولانا عبدالحق ہاشمی مدینہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل شیخ القرآن و الحدیث ، کئی کتابوں کے مصنف ، حافظ قرآن اور انگریزی ، اردو ، عربی ، پشتو ، بلوچی ، براہوی ، سندھی اور پنجابی سمیت دیگر زبانوں پر عبور رکھتے ہیں ۔