کوئٹہ میں پولیس گردی کسی صورت قبول نہیں‘ عطاء محمد بنگلزئی

May 06, 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدرعطاء محمد بنگلزئی‘فنانس سیکرٹری سعیداحمد سمالانی اورعثمان علی جمالی نے کہا ہےکہ ایس ایچ او سریاب کی جانب سے پروفیسر شفقت اللہ مینگل کو فائرنگ کرکے زخمی کرنا پولیس گردی کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پولیس جرائم پیشہ عناصر کوگرفتارکرنے کی بجائے شریف شہریوں کو گولیوں کانشانہ بنارہی ہے حکومت اورمتعلقہ حکام واقعہ کانوٹس لیں انہوںنے ٹراما سینٹر میںپروفیسر شفقت اللہ مینگل کی عیادت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی جانب سے ان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔