عامر جمال کی بیٹنگ ویڈیو اور معنی خیز پیغام وائرل

May 09, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم سے ڈراپ آل راؤنڈر عامر جمال وارک شائر کی جانب سے انگلش کاؤنٹی سیزن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں پہلی اننگز میں 40 رنز بنائے۔ ویڈیو کے ساتھ معنی خیز کیپشن لکھا کہ چیزیں ہمیشہ وہی نہیں ہوتیں جو وہ نظر آتی ہیں، پہلی ظاہری شکل بہت سے لوگوں کو دھوکا دیتی ہے۔ اس کے بعد منہ پر انگلی رکھنے کی ایموجی بھی بنائی۔ خیال رہے کہ آئر لینڈ روانگی سے قبل بابر اعظم نے کہا تھا کہ عامر کو ٹی 20 فارمیٹ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مزید تجربہ اور میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔