ساؤتھ ایشین گیمز، اہم اجلاس آج ہوگا

May 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے حوالے سے اجلاس پیر کو اہم اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں پی او اے کے نمائندے سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ ، وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، دفتر خارجہ کے نمائندے شرکت کریں گے، پاکستان کی جانب سے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے تاخیر پرساؤتھ ایشین گیمز فیڈریشن نے پہلے سخت نوٹس لیا ہوا ہے اور گیمز کی میزبانی کرنے کی پاکستان کی صلاحیت پر سوال اٹھانا شروع کر د یے ہیں۔ پاکستان 1989اور2004 میں ان مقابلوں کی کامیاب کرچکا ہے۔