سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد افغان کرکٹ ٹیم سینٹ کٹس پہنچ گئی

May 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سینٹ کٹس پہنچ گئی ہے۔ کھلاڑی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے کیمپ میں شرکت کریں گے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔20ممالک کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا آغاز دوجون کو ہوگا۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا پہلا میچ 3 جون کو یوگنڈا کے خلاف شیڈول ہے ۔نیوزی لینڈ، نمیبیا اور ویسٹ انڈیز بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔ افغانستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک۔